12 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان میں اس ملک کی 65ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں سیکوریٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں.

ابنا: ہندوستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق 65ویں یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلئے مختلف ریاستوں بالخصوص اس ملک کے زیرانتظام جموں وکشمیر اور الفا کے زیر اثر ریاستوں میں سیکوریٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں.

جموں وکشمیر میں 15اگست کی آمد کے ساتھ ہی وادی بھر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور پولیس اور سی آر پی ایف کے خصوصی دستے نجی و مسافر بردار گاڑیوں،مسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ چیک کررہے ہیں جبکہ یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی تقاریب کے پیش نظر سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں پولیس اور فورسز کی گشت تیز کی گئی ہے اورسیکورٹی کی مختلف ایجنسیوں نے تلاشی کارروائیوں میں اچانک سرعت لائی ہے –کشمیری حریت پسندوں نے یوم آزادی ہند کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے –ادھر ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگي پسند تنظیم یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے پندرہ اگست کو صوبے میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔ الفا نے آسام کے عوام سے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کریں۔ الفا کے علاوہ دیگر سات تنظیموں نے بھی یوم آزادی کا بائيکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169